ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ہیبلے میں دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ جات کے نئے محاذوں کا افتتاح

بھٹکل کے ہیبلے میں دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ جات کے نئے محاذوں کا افتتاح

Tue, 07 Nov 2017 17:58:19    S.O. News Service

بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز) دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ ہیبلے محاذ کے افتتاحی تقریب کا بھٹکل شہری پی ایس آئی بسوراج نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے دھرمستھل کے دیہی ترقی منصوبہ جات سے خود کار سنگھوں کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین ایک طاقتور قدم اْٹھاتے ہوئے خو دمختارانہ زندگی کی طرف گامزن ہونے کی بات کہی۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے وینکٹیشور نامدھاری ودیا وردھک سنگھ جالی کے صدر مادیو ڈی نائک نے منصوبے کے ذریعے دیہی عورتیں کامیاب زندگی گزارنے میں معاون ہونے کی بات کہی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے منصوبہ کے افسر ایم ایس ایشور نے نئے طورپر 5محاذوں کے عہدیداروں کو اختیارات منتقل کئے ۔ منصوبے اور حلف برداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں جالی پٹن پنچایت کی نائب صدر لکشمی مادیو گونڈ، پنچایت ممبر پرندر کے موگیر، گنپیا کے گونڈ، پنچایت کے سابق ممبر سلیمان کے ، ناگیش نارائن موگیر موجود تھے۔ سواگت ایشور نے استقبال کیا تو ناگیش این نے نظامت کی ، کوسوما جالی نے شکریہ اداکیا۔


Share: